ٹھٹھہ، بڑھتی ہوئی وارداتوں سمیت منشیات اور بدامنی کے باعث شہریوں کا جینا حرام ہ

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

ٹھٹھہ(حمید چنڈ) سندھ کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سمیت منشیات اور بدامنی کے باعث شہریوں کا جینا حرام ہوگیا،ٹھٹھہ پولیس بھاری کمیشن لیکر خاموش تماشاہی، تفصیلات کے مطابق سندھ کے تاریخی حیثیت کے حامل شہر ٹھٹھہ میں پچھلے کئی ماہ سے چوری کی گئیں چار کاریں ،ایک سوزکی پک اپ اور کئی موٹر سائیکلوں کا تاحال کوئی سوراخ نہیں مل سکاہے،جبکہ ٹھٹھہ شہر سمیت قریبی علائقوں مکلی، چھتوچنڈ،گجو سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں وارداتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس ضمن میں ٹھٹھہ کے شہریوں کا کہنا ہے کے ٹھٹھہ پولیس نے بھاری رشوت کے عیوض جرائیم پیشہ افراد کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے ، جبکے ٹھٹھہ اور مکلی کے گرد میں گھٹکے کے کئی کارخانے کھلے عام چل رہے ہیں مگر انکو روکوانے کے بجائے عام عوام کوگھٹکا کھانے پر تنگ کررہی ہے ،اس سلسلے میں شہریوں نے پولیس کی جانب سے بھرتی ہوئی وارداتوں سمیت منشیات کی کھلے عام فیکٹریوں سے بھاری بھتہ وصول کرنے والا ایس ایچ او ٹھٹھہ کو ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ نے پروموشن دیتے ہوئے چوکی انچارج سے ایس ایچ او ٹھٹھہ مقرر کردیا ہے، اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے شہریوں نے صحافیوں کے آگے آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے جرائیم پیشہ افراد کی پشت پنائی کرنے والے ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ اور ایس ایچ او ٹھٹھہ کو فوری ہٹاکر انکے اوپر انکوائری کرائی جائے۔
خاتون جنت بی بی فاطمہ ؓ کی ولادت کے سلسلے میں مکلی پریس کلب میں ولادت خاتون جنت دن منایا گیا
ٹھٹھہ(حمید چنڈ) مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے حضرت محمد مصطفیﷺ کی بیٹی خاتون جنت بی بی فاطمہ ؓ کی ولادت کے سلسلے میں مکلی پریس کلب میں ولادت خاتون جنت دن منایا گیا ،جس میں مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل سید اسداللہ شاہ ،سیکریٹری سیاسیات ڈاکٹر عبدالحسین شاہ، صوبائی رابطہ سیکریٹری سید حفیظ شاہ ،ارشاد کھتری ،خلیل کھتری ، ڈاکٹر ارمان میمن، اقبال مغل اور دیگر نے حضرت محمد مصطفیﷺ کی بیٹی حضرت علی کرم اللہؓ کی زوجہ بی بی فاطمہ ؓ کی شان بیان کی اور ولادت باسہادت کے موقعے پر کیک بھی کاٹا گیا،جس کے بعد مکلی پریس کلب نی نو منتخب عہدیداران کو اجھرکوں کا تحفہ پیش کیا ،اس موقعے پر سید اسد اللہ شاہ کا کہنا تھا کے مکلی پریس کلب نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ،پریس کلب مکلی کے میمبران نے عوامی مسائل کو بلاتفریق ایمانداری کی بنیادوں پر اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes