گوجرہ ، ریلوے روڈ پر ٹریفک حادثہ ،نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر شدید زخمی

Published on March 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

گوجرہ (یواین پی) ریلوے روڈ پر ٹریفک حادثہ ،نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر شدید زخمی ،میاں طاہر سلیم نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس آفس آ رہے تھے کی سامنے سے آنے والی دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کی زد میں آ گئے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر اور نوجوان صحافی میاں طاہر سلیم نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے آفس کے لئے واپس براستہ ریلوے روڈ آ رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے میاں طاہر سلیم کی موٹر سائیکل بھی ذد میں آ گئی جس سے وہ زمین پر گر گیا اور شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر دیگر صحافی حاجی کاشف محمود بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے میاں طاہر سلیم کو فوری نجی اسپتال پہچایا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes