لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی فروغ اسلام اوراستحکام پاکستان کیلئے کاوشوں کوتیز ترکرنے کیلئے’’ لاثانی میڈیا ونگ‘‘ کاخصوصی اجلاس

Published on March 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوااورچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی لاثانی سیکرٹریٹ پرمرکزی لاثانی میڈیا ونگ کے ضلعی کوارڈینیٹرزکا خصوصی اجلاس منعقدہوا۔آپ نے شرکائے اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دورحاضرکامیڈیا ذاتی مفادات سے بالاترہوکرفلاح انسانیت ،فروغ اسلام اوراستحکام پاکستان میں کلیدی کرداراداکرسکتاہے، بندگان خدا(مومن مقربین ،واصلین حق )کی تعلیمات چونکہ اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ سے عطائی ہوتی ہیں،اسلئے ان تعلیمات میں شک وشبے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ،خلوص نیت سے ان پر عمل کرنے والوں کودنیا وآخرت میں بے شمارکامیابیاں عطاہوجاتی ہیں۔۔ فرزند اکبرصاحبزادہ پیر شبیر احمد نقشبندی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ اللہ ورسولﷺ کی رضا وخوشنودی کے حصول کاآسان ترین ذریعہ سچ کے پیغام کو پھیلانا ہے ،صحیح طلب اورسچے جذبے کیساتھ اس پیغام کوپھیلانے والوں کوبہت جلد منزل مقصود مل ہی جاتی ہے ،زندگی کے یہ لمحات انتہائی قیمتی ہیں انہیں مثبت سوچ کیساتھ صرف اللہ ورسولﷺ کی رضا کیلئے کام کریں، فضول بحث مباحثے میں اپنا قیمتی وقت بربادنہ کریں،ہم پراللہ تعالیٰ کااحسان عظیم ہواہے کہ ہمیں اس دورمیں صدیقی لاثانی سرکارجیساعظیم روحانی پیشوانصیب ہوگیاہے،جن کی تعلیمات سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں مسلسل رہنمائی مل رہی ہے ،جس سے ہمیں اللہ ورسولﷺ کے پسندیدہ کام کرنے کی سعادت مل رہی ہے ۔شرکائے اجلاس میں لاثانی میڈیاونگ کے بورڈآف ڈائریکٹرز کے عہدیداران پیر محمد جنیدنقشبندی،صاحبزادہ طہوراحمدسرکار،صاحبزادہ طاہر احمدسرکار،مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن پیر محمد اصغر نقشبندی ،صوبائی انچارج نشرواشاعت ٹیم صوبہ پنجاب پیر محمد عاصم نقشبندی بھی شریک ہوئے ۔لاثانی میڈیا ونگ کے ایگزیکٹوعہدیداران میں عمیر سلطان نقشبندی،مطیب احمدنقشبندی،محمد امین نقشبندی،احمدکمال نقشبندی نے شرکت کی۔لاثانی میڈیا ونگ کے ضلعی کوارڈینیٹرزمیں آزادکشمیر سے غلام محی الدین نقشبندی،کراچی سے طارق اقبال نقشبندی،لاہور سے وسیم عاشق رانا ،پروفیسر امجد عطا ،محمد فیصل ،فیصل آباد سے پروفیسر منورشہزادنقشبندی،نویدالرحمن ،محمد اظہر،حافظ محمد محسن ایاز،ننکانہ صاحب پروفیسر عدنان افضل ،ملتان شریف سے مہرآفتاب حسین دلو،منیر وجدان ، قصورسے محمد امجد نقشبندی،راولپنڈی اسلام آباد سے محمد ارشد جنجوعہ،چکوال سے زاہد محمود،سیالکوٹ سے خرم شہزاد ،خانیوال سے عامرعبدالجبار،بہاولپورسے بشارت علی،رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور،یزمان اورصادق آبادسے عبدالغفار،محمد اقبال،محمد شاہد ،محمد جنید اوراشتیاق احمداورلیہ سے محمد عمران نقشبندی نے شرکت کی۔اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کیمطابق میڈیا پر حق کے پیغام کومزیدتیز کیاجائے تاکہ انسانیت کی بھلائی،فروغ اسلام اوراستحکام پاکستان کیلئے ہم اپنا بھرپورکرداراداکرسکیں۔اجلاس کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی ،امت مسلمہ کے اتحاد اورفروغ اسلام واستحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme