شہباز شریف کی گرفتاری ; حمزہ شہباز کا اپنے تایا ابو نواز شریف سے رابطہ 

Published on October 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

لاہور (یواین پی ) شہباز شریف کی گرفتاری پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا ردعمل، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ والد محترم کو نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد میاں نواز شریف سے رابطہ ہوا ہے، انہوں نے فوری قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کا مطالبہ کرنے کی تلقین کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے ردعمل دیا ہے۔ اپنے والد کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کا قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے رابطہ ہوا ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ ن فوری قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرے۔میاں محمد شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، اس لیے مسلم لیگ ن اس معاملے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور طریقے سے اٹھائے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز نیب لاہور کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب،، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو طلب کیا گیا تھا۔ نیب نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل کی تفتیش کے سلسلے میں شہباز شریف کو نیب لاہور کے دفتر طلب کیا تھا۔نیب لاہور نے شہباز شریف کو نیب لاہور کے دفتر پہنچنے پر پہلے حراست میں لیا اور بعد ازاں باقاعدہ گرفتار کر لیا۔ شہباز شریف کی گرفتاری سے قبل نیب کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو باقاعدہ مطلع کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes