بھارت،فرانس ایک دوسرے کے جنگی جہازوں کے لیے اپنے بحری اڈے کھولیں گے

Published on March 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی)وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارت کے دورے پر آئے فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کے درمیان باہمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں ملکوں نے سیکیورٹی، جوہری توانائی اور خفیہ اطلاعات کے تحفظ کے شعبوں میں سٹریٹجک شراکت داری میں اضافہ کی غرض سے 14 معاہدوں پر دستخط کیے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں کے مابین دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں مضبوط تعاون ہے۔ ہماری سٹریٹجک شراکت داری اگر چہ 20 سال پرانی ہے لیکن دونوں ملکوں میں روحانی اشتراک صدیوں پرانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں خطہ بحر ہند امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے اہم رول ادا کرنے والا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ہم نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes