مشال قتل کیس: مرکزی ملزم عارف خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Published on March 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستانیوں اور مجموعی طور پر دنیا کو سمجھ لیناچاہیے کہ آج کی آرمی پرویزمشرف کی سیاست سے باہر ہونے تک کی آرمی سے مختلف ہے ۔مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف خان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پولیس نے مشال قتل کیس میں نامزد ملزم تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق تحصیل کونسلر عارف خان کو 8 مارچ کو مردان سے گرفتار کیا تھا۔ملزم عارف خان مردانوی کو تین روزہ ریمانڈ کے بعد آج سینئرسول جج عاصم ریاض کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ملزم کو پولیس کی بکتربند گاڑی میں عدالت لایا گیا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو ملزم سے کی گئی تفتیش سے آگاہ کیا جب کہ ملزم نے جج کے روبرو اعتراف جرم سے انکار کردیا۔بعد ازاں عدالت نے ملزم کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرسینٹرل جیل مردان بھیج دیا۔واضح رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں گزشتہ برس 13 اپریل کو جرنلزم کے 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes