پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے ایوان میں زور دار نعرے لگائے ،ایک زرداری سب پے بھاری

Published on March 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے اپنے کہے ہوئے الفاظ چیئرمین سینیٹ اپنی مرضی کا منتخب کروا کر سچ کر دکھائے ہیں اور اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے اعلان کے موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے ایوان میں زور دار نعرے لگانے شروع کر دیئے کہ ’ایک زرداری سب پے بھاری ‘اس کے علاوہ جیے بھٹو کے نعرے بھی ایوان میں گونجتے رہے جبکہ صاد ق سنجرانی کو پاکستان تحریک انصاف کی بھی حمایت حاصل تھی تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی نعرہ ایوان میں سنائی نہ دیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog