عدالت نے نواز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

Published on March 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے لیگی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں سعد رفیق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سعد رفیق کی صرف 2تقاریر دیکھ لیں جس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آپ دکھا دیں کونسی تقاریرہیں ۔ وکیل نے کہا کہ سعد رفیق کا انداز گفتگو تو ہین عداالت ہے ،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس کئی چیزیں پڑی ہیں ،در گزر کر رہے ہیں ۔اس کے بعد عدالت نے سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ۔ادھر چیف جسٹس نے نواز شریف کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست خارج کی ہے ۔ڈیمو کریٹ اینڈ جسٹس پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو چیف جسٹس نے خارج کرتے ہوئے کہا ہر شخص کو فیصلے پر تنقید کا حق ہے ،نواز شریف نے ابھی کوئی حد کراس نہیں کی ،اگر انہوں نے حد کراس کی تو ہم دیکھ لیں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy