کالے کوٹ کا تقدس برقرار رکھنا میری اوّل ترجیح ہے میاں عامر عثمان جموں

Published on January 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

عارف والا(عباس علی عارفی سے)کالے کوٹ کا تقدس برقرار رکھنا میری اوّل ترجیح ہے۔12جنوری کا سورج فرینڈز اور اتحادی گروپس کی فتح نی نوید سنائے گا۔ وکلاء بردری میرانصب العین ہے بار اور بینچ کے تعلقات کو خوشگوار بنائیں گے۔ حصولِ انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مثبت کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار فرینڈز اور اتحادی گروپس کے متفقہ امیدوار برائے جنرل سیکریڑی بار ایسوسی ایشن عارف والا میاں عامر عثمان جموں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اپنے چیمبر پرروز نامہ الشرک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ وکلاء برداری کو درپیش چیلجز احسن طریقہ سے حل کرائیں گے ۔ہر وہ اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے وکیلوں کی ویلفیئر اور بار کے تقدس کو فروغ ملے گا ۔تمام وکلاء اور اتحادی گروپس کا شکر گزار ہوں جو فرینڈز گروپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر الطاف حسین بھٹی (سینئر ایڈووکیٹ) شہزاداحمد خاں رتھ،محمد عابد شفیع،میاں افضل فاروق جوئیہ ، چوہدری شاہد علیم ،محمد عاصم طفیل بھٹی،میاں خالد عثمان سردارعلی ڈوگر،میاں محمد اظہر وٹو،عاطف مقصود بھٹی،سردار علی عمران ڈوگر،حافظ محمد سعید احمد اشفاق،چوہدری راشد علی،امتیاز خاں،محمد طاہر بھٹہ، سید آل علی نقوی ،چوہدری ارشد اقبال بھلر،چوہدری مقصود علی بھٹی، چوہدری آصف مقصود بھٹی،سردار غفار ڈوگر،میڈم شازیہ امین ،میڈم شمشاد اختر،میڈم ثر وت طاہرہ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题