اخوت فانڈیشن کے عوامی خدمت کے کارنامے کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، پرویز اشرف

Published on June 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments


گوجر خان (یواین پی)اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں اخوت فانڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضے کی فراہمی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے پوئے کہا کہ اخوت فانڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر امجد ثاقب کے عوامی خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اخوت فانڈیشن کے عوامی خدمت کے کارنامے کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد ہی ملک اور قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ متوسط اور پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ایک عظیم کارنامہ ہے، مستقل مزاجی اور مسمم ارادے سے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والے افراد پر قوم کو فخر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme