لبنانی صدر میشل عون حضرت علی کی اولاد میں سے ہیں،حسن نصراللہ

Published on March 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

بیروت(یو این پی)لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے ایک بار پھر ایرانی ولایت فقیہ کے نظام کے ساتھ اپنی اٹوٹ وفاداری کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ولی الفقیہ کا مقام ومرتبہ لبنانی دستور سے اونچا ہے۔ لبنان کے شہر صیدا ،طرابلس اور جزین اہل تشیع کے مراکز ہیں اور وہاں پربسنے والے لوگ ولایت فقیہ کے ہاتھ بیعت ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لبنانی دستور کی ولی الفقیہ کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں۔ ان کے احکامات پرعمل درآمد فرض اور واجب ہے۔ انہوں نے تین عشرے قبل بھی یہی بات کی تھی اور آج بھی اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ایرانی انقلاب کیساتھ پیدا ہوئی۔ ایرانی ولایت فقیہ کا بیرون ملک یہ سب سے بڑااور کامیاب تجربہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک سو سال قبل لبنان لبنان کے شیعہ اہل سنت بن گئے تھے۔ صیدا اور طرابلس شیعہ ہی رہے جب کی جزین عیسائیت میں تبدیل ہوگیا۔لبنان حزب اللہ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ لبنانی عیسائی صدر میشل عون علی بن ابو طالب کی اولاد میں سے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme