کالعدم تنظیم کا احتجاج، وزیراعظم عمران خان کا”آج“ قوم سے خطاب کا امکان

Published on October 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پنجاب میں جاری کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث وزیراعظم عمران خان کا ”آج“ قوم سے خطاب کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان علما کرام کی مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کریں گے، علما کرام کے سامنے ملکی موجودہ صورتحال رکھیں گے۔خیال رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران حالات حاضرہ قوم کے سامنے پیش کریں گے، وزیراعظم کا خطاب ہی پوری حکومت کا بیانیہ ہوگا، میں نے وزیراعظم سے پوچھ کر دستخط کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں میڈیا پر ساری باتیں کی جائیں، بھارت، امریکا، برطانیہ، ساؤتھ افریقہ سے واٹس ایپ چل رہا ہے، سعد رضوی سے بھی بات چیت ہو رہی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题