بھارت کے دورے پر ہیلری کلنٹن باتھ ٹب میں گر کر زخمی

Published on March 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا دبئی کے ایک ہوٹل کے ٹب میں گرنے سے انتقال ہوگیا تھا اور ابھی ان کی موت کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہوا کہ بھارت کے دورے پر آئی سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن بھی باتھ ٹب میں گر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ان دنوں اپنی کتاب کی تشہیر کے سلسلے میں بھارت کے دورے پر ہیں لیکن انہیں بھارت کا یہ دورہ بہت مہنگا پڑا ہے۔ ہلیری کلنٹن بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے فائیو سٹار ہوٹل میں قیام پذیر ہیں جہاں وہ باتھ ٹب میں گرنے کے باعث خود کو زخمی کروا بیٹھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلیری کلنٹن کو صبح تقریباً 5 بجے جودھ پور کے سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایکسرے اور سی ٹی سکین کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ باتھ ٹب میں گرنے کے باعث ہلیری کلنٹن کے سیدھے ہاتھ کی کلائی شدید متاثر ہوئی ہے اور اس میں فریکچر ہوگیا ہے۔ہلیری کلنٹن کے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھادیا گیا ہے اور انہیں اگلے تین روز تک مستقل چیک اپ کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم ہلیری کی صحت ان کے دورہ بھارت پر اثر انداز نہیں ہوگی اور وہ اپنا دورہ جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ دوروز قبل بھارتی شہر منڈو میں تاریخی مقام کے دورے پر بھی ہلیری کلنٹن سیڑھیوں سے اترتے وقت دو مرتبہ پھسل گئی تھیں تاہم ان کے ساتھ موجود شخص نے بروقت تھام کر انہیں گرنے سے بچایا تھا۔ تیسری بار پھسلنے سے بچنے کےلیے انہوں نے اپنی سینڈل ہی اتار دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes