سابق صدر پرویز مشرف کا پاکستان آنے کا فیصلہ

Published on March 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے ان کی وطن واپسی سے متعلق ایک درخواست جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ پرویز مشرف واپس پاکستان آکر عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن ان کو سکیورٹی خدشات ہیں، پرویز مشرف کو وطن آنے پر سکیورٹی فراہم کی جائے۔اخترشاہ نے بتایا کہ درخواست وزارت داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کو بھیجی گئی۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں پرویز مشرف نے دبئی واپسی کی یقین دہانی بھی مانگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی درخواست وزارت داخلہ کو تیرہ مارچ کو موصول ہوئی ، وزارت داخلہ نے اس درخواست پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes