جن کے نمبر زیادہ ہوں گے اسی جماعت کا اپوزیشن لیڈر ہو گاصادق سنجران

Published on March 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ جن کے نمبر زیادہ ہوں گے اسی جماعت کا اپوزیشن لیڈر ہو گا،کوشش کریں گے ملک کیلئے کام کریں ۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تنقید کے جواب میں صادق سنجرانی نے کہا کہ میاں صاحب ہمارے بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کا کہناتھا کہ بلوچستان کے حالات پہلے سے بہترہوئے ہیں،علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں لائیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کے بنائے گئے معیار کو آگے بڑھائیں گے اورآئینی اختیارات احسن طریقے سے نبھائیں گے،انہوں نے کہاکہ تمام سینیٹرزکےساتھ مل کرکام کریں گے۔امیدہے دوسری سیاسی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme