مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہو گئیں،موسم سرما کی پہلی بارش کیلئے تیار ہو جائیں

Published on November 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

لاہور (یواین پی) موسم سرما کی پہلی بارش کیلئے تیار ہو جائیں، مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہو گئیں، برفباری کا بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں اور برف باری کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ گزشتہ رات ملک میں داخل ہوا ہے جو کہ 7 نومبر تک موجود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ خیبر پختو نخوا،اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہا ڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گرد ونواح میں چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ خیبر پختو نخوا اوربالائی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes