ابوظہبی (یوا ین پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 32 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اظہر علی (آج) جمعرات کو سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پانچ ہزار رنزوں کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر اظہر علی کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے آٹھویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے، اس سے قبل یونس خان، جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف، سلیم ملک، مصباح الحق اور ظہیر عباس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، یونس خان 10099 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، اظہر علی نے 60 میچز میں 14 شاندار سنچریوں کی مدد سے 4968 رنز بنا رکھے ہیں۔