جسٹس دوست محمد خان مدت ملازمت مکمل کر کے آج سبکدوش ہوں گے

Published on March 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی) سپریم کورٹ کےجسٹس دوست محمد خان اپنے عہدے کی مدت مکمل کرنے پر آج ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔

جسٹس دوست محمد خان 20 مارچ 1953 کو خیبرپختون خوا کے شہر بنوں میں پیدا ہوئے تھے۔ان کو فوجداری قانون پر اتھارٹی سمجھا جاتا ہے ۔ انہوں نے 1976 میں سندھ مسلم لاء کالج، کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی ، 2002 میں پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے ۔ بطور جج ان کا کیرئیر دس ستمبر 2002 کو شروع ہوا جب وہ پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر ہوئے ۔ ایک سال بعد جسٹس دوست محمد خان کو مستقل جج بنایا گیا

۔

جسٹس دوست محمد سترہ نومبر 2011 کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے، اکتیس جنوری 2014 کو انہوں نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھایا۔اس دوران انہوں نے تلور پابندی کیس،دہشتگردی سمیت کئی مقدمات کی سماعت کی، جبکہ انہوں حج ٹوور آپریٹر کے متعلق تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو پابند کیا کہ حاجیوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں، چار سال ایک ماہ اور اٹھارہ دن سپریم کورٹ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد جسٹس دوست محمد آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme