الیکشن میں پی پی اور تحریک انصاف کے پاس سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہے گا؛سہیل وڑائچ

Published on March 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی) معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو گرفتار کر لیا جائے تو ان کی گرفتاری ان کے ووٹرز کو مثبت انداز میں متاثر کرے گی ، کیونکہ ان کے ووٹرز کی ان کے لیے ہمدری زیادہ بڑھ جائے گی اور اس طریقے سے ان کا ووٹ بنک بڑھ سکتا ہے ، جبکہ ان کے انتخابی امیدواروں پر اس کا مخالف اثر پڑے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی گرفتاری سے ان کو یہ پیغام جائے گا کہ آئندہ حکومت ان کی نہیں آ رہی ، اور اب نواز شریف چونکہ گرفتار ہو گئے ہیں تو ہوا ان کے مخالف ہے۔ان کی کوشش ہو گی کہ آئندہ جس جماعت کی حکومت آ رہی ہے اس کے ساتھ جانا مناسب رہے گا، اور جہاں تک پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تعلق ہے تو اس سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔اگر ن لیگ تگڑی رہی ، تو پھر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے پاس سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题