جنرل قمرجاوید باجوہ کو سندھ اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال پر بریفنگ

Published on August 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) آرمی چیف سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ کو سندھ اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف، متاثرین کو شیلٹر، کھانے پینے کی اشیاء اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ اور بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جنرل قمرجاوید باجوہ کو سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes