ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائیگی، خورشید شاہ کا دعویٰ

Published on March 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments


خیر پور(یو این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائے گی۔خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان سندھ کے دورے کرنے کا جی بھر کر شوق پورا کریں لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ سندھ کے عوام انھیں ووٹ نہیں دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ سیاستدان اسے مانتے ہیں جو عملی کام کرے،عمران خان باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں لیکن عوام کیلئے عملاً کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں سربراہ بننے پر اختلافات ہیں ایسے میں ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائیگی۔خورشید شاہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب لوگوں کی پگڑی اتارنے کا کام بند کرے،کرپشن شکایات کی پہلے تحقیقات کرے اوربعد میں میڈیا کو نام بھیجے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy