فیصل آباد ڈپٹی کمشنرعلی شہزادکارمضان بازاروں کا معائنہ

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے سستے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا اورپھلوں وسبزیوں،کریانہ ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں،معیار اور دستیابی کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سستی چینی اور آٹے کی فروخت کے عمل کامعائنہ کرتے ہوئے سیل ریکارڈچیک کیا اور ناپ تول کے کنڈے درست حالت میں رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے چکن کے سٹال پر صفائی ستھرائی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے صارفین سے اشیاء کے معیار اور عام مارکیٹوں کے فرق کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کو سستے داموں معیاری اشیاء فراہم ہو رہی ہیں اوران انتظامات میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے کے لئے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog