اساتذہ کوالٹی ایجو کیشن اور طلبا کی کردار سازی پر خصو صی توجہ دیں ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on March 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

وہاڑی(یواین پی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ سکولوں میں جا ری تر قیا تی کا مو ں کی رفتار کو تیز کیا جائے اور ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل میں کیاجائے تاکہ ہم وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق طلبا و طا لبات کو مکمل تعلیمی سہو لیات فراہم کر سکیں اساتذہ کوالٹی ایجو کیشن اور طلبا کی کردار سازی پر خصو صی توجہ دیں انہوں نے ان خیا لات کااظہار ڈسٹرکٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طاہر ،ڈی ایم او خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا ننگ محمد مظفر خان، ڈی ای او سیکنڈری محمد جا وید با جوہ، ڈی ای او ایلیمنٹری محمد معروف چوہدری ، ڈی ای او ایلیمنٹری خواتین مصباح رفیق اور دیگر افسران مو جود تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں پر خصو صی توجہ دینے کی ضر ورت ہے تاکہ ہم انہیں بین الاقوامی تعلیمی تقا ضوں کے مطابق تیار کر سکیں جن سکولوں میں سہو لیات کی کمی انکو فوری پورا کیا جائے سکولوں میں صفائی اور پینے کےلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اور بچوں کی کار کر دگی کا با قاعدگی سے جائزہ لیا جائے انہوں نے مز ید کہا کہ تمام افسران جائزہ اجلاس میں شر کت سے پہلے اپنی مکمل تیا ری کر کے آئیں تاکہ تمام کام اچھے طریقے سے انجام دیئے جاسکیں بعدازاں ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے میتلا چوک میں مسجد کی تعمیر کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدرات کر تے ہوئے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے اور ہمیں اسکی تعمیر میں خلوص نیت اور محبت سے کام کر نا ہو گا اجلاس میں مسجد کی تعمیر کے حوالے سے نقشے کا بھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبدالغفار، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلاننگ محمد مظفر خان بھی مو جو دتھے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes