بیساکھی میلے شرکت کیلئے پاکستان آنے والا سکھ یاتری غائب، حکام کی تصدیق

Published on April 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

لاہور(یو این پی) بھارت سے آئے سکھ یاتریوں میں سے ایک 23 سالہ نوجوان پاکستان میں غائب ہو گیا۔ لاپتہ ہونے والے سکھ یاتری کی تلاش شروع کر دی گئی۔بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے پاکستان آنے والا ایک سکھ یاتری لاپتہ ہو گیا۔ لاپتہ ہونے والے نام امرجیت سنگھ امرتسر کا رہائشی اور اس کی عمر 23 سال بتائی جا رہی ہے۔میڈیا کے ذرائع کے مطابق امرجیت سنگھ نامی یہ سکھ نوجوان 12 اپریل کو دیگر سکھ یاتریوں کے ہمراہ پاکستان آیا تھا لیکن غائب ہو گیا۔ دفتر خارجہ نے بھی نوجوان کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے عملے نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ نے اس حوالے سے اعلی حکام کو آگاہ کر دیا ہے کہ امرجیت سنگھ کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ امرجیت سنگھ کا پاسپورٹ گردوارہ کمیٹی کے پاس موجود ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy