ہمیں روس اور چین سے تعلقات بڑھاناہوں گے:ایرانی رکن پارلیمنٹ

Published on March 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

تہران(یوا ین پی)ایران کے ایک سینئر رکن پارلیمان علاؤ الدین بروجردی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جان بولٹن کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے پر تہران حکومت کو روس اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط تر کرنا چاہیے۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان بولٹن کی تقرری کے بعد کہا جا رہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی موقف مزید سخت ہو جائے گا۔ ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ علاؤ الدین بروجردی نے کہا کہ امریکا، ایران کے حوالے سے اپنی پالیسیاں سخت سے سخت تر بناتا جا رہا ہے اور ایسے میں ایران کو روس اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو زیادہ مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题