سال کے آخر تک ایم ایل ون پر کام کا آغاز ہو گا: سعد رفیق

Published on July 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایم ایل ون پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔یہ بات وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بارشوں سے بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے، ریلوے ٹریک بھی بارشوں سے شدید متاثر ہوا تھا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے کے افسران اور ملازمین نے دن رات کام کر کے ٹریک بحال کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود مسافروں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوٹلی لاڑکانہ سیکشن پر ریلوے بحال ہو چکی ہے، کوشش ہے کہ جو ٹرینیں بند ہیں انہیں بحال کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题