پنجاب میں 90فیصد پانی ختم ،باقی 10فیصد میں سنکھیا کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ ہو گئی: رپورٹ

Published on March 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

وہاڑی (یواین پی) پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے پنجاب میں پانی کی خطرناک حد تک کمی ہونے کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ دریاﺅں کی زمین بنجر ہونے کے قریب ہے، پنجاب میں پانی کی کمی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور، لودھراں ، وہاڑی، خانیوال اور ملتان میں زیر زمین 90فیصد پانی ختم ہوگیا ہے، جبکہ باقی 10فیصد پانی میں سنکھیا کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ ہوگئی ہے۔ پی سی آر ڈبلیو آر کی دو سالہ تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹھا پانی تیزی سے کھارے پانی میں تبدیل ہورہا ہے جس سے پیٹ کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ خوشاب، جہلم، لیہ، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد کا زیر زمین پانی پینے کے قابل ہی نہیں رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پانی بیچنے والی بڑی کمپنیاں بھی زیر زمین پانی کو میٹھا کر کے بیچ رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy