نئی نسل کو فلمی انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ مواقع دیں جنیوا رائے 

Published on March 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

کولکتہ ( یواین پی ) بھارتی معروف گلوکارہ اور اداکارہ جنیوا رائے نے کہا ہے کہ فلمی صنعت میں جدت پیدا کی جانی چاہئیے اور نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع ملنے چاہئیں انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا میں وقت کے ساتھ ساتھ انقلابی تبدیلیاں آنا شروع ہوگئی ہیں فلم بینوں کے جذبات کا خیال رکھا جارہا ہے بیشتر فلمیں سبق آموز ہیں جن کو دیکھ کر انسان خود کو ایک نئی دنیا میں کھڑا دیکھتا ہے کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے فلمی امور کو جلا بخشی ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل مین بہت سی صلاحیتیں موجود ہیں آج کمپیوٹر کے دور میں نوجوانوں نے بہت کچھ سیکھا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور اس سے بھی جدید ہوگا ہمیں چاہئیے کہ نئی نسل کو فلمی انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں اور ان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں انہوں نے کہا کہ آج ہمیں وہ سہولتیں حاصل ہیں جو آج سے 30برس پہلے نہ تھیں انہوں نے کہا کہ اب تو اکیڈمیاں اور درسگاہیں موجود ہیں جہاں علمی سہولتیں و افر مقدار میں موجود ہیں ہمارے نوجوانوں کو چاہئیے ان سے فائدہ اُٹھائیں اور اپنے فن میں نکھار پیدا کریں بھارتی سرکار کو چاہئیے کہ وہ اس فن کو فروغ دینے میں فلم سازوں سے تعاون کریں انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری سے سرکار کو بہت سے ٹیکس وصول ہوتے ہیں لہٰذا ان کا بھی یہ فرض ہے کہ فلم انڈسٹری کے مسائل و مشکلات کے تدراک کے لئے جامع منصوبہ بندی کرے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题