پاکستان ادب ورثہ کے زیر اہتمام صائمہ جبین مہک کے اعزاز میں مشاعرہ

Published on February 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 703)      No Comments

شعراء و شاعرات کی بھر پور شرکت۔ صائمہ جبین مہک کی کتاب’’ سلگتی یادوں کے دیپک ‘‘ کو خوب سراہا گیا 
حبیب آباد( رشید احمد نعیم سے ) پاکستان ادب ورثہ کے زیر اہتمام لاہور میں صائمہ جبین مہک کے اعزاز میں ایک شاندار مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت مادر دبستان لاہور محترمہ شہناز مزمل نے کی۔نظامت کے فرائض شبنم مرزا نے سرانجام دیے۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت نقاش شبیری یافر نے حاصل کی اور نعت کا ہدیہ سید نجم الحسن نجمی نے پیش کیا۔ مہمانان خصوصی میں گل نوخیز اختر(ملتان)، ایاز محمود ایاز(پیرس۔فرانس)، ناصر ملک(لیہ)، ملک شہزاد (لاہور)، اور جھنگ سے دریچہ ادب پاکستان بزم خواتین کی انچارج فرحت طاہر شاہ اور دریچہ ادب پاکستان کے بانی قمر عباس ہمدانی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں تمام شعراء کرام نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ اور صائمہ جبین مہک کی کتاب سلگتی یادوں کے دیپک پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھیں خوب سراہا۔ایبٹ آباد سے سید نجم الحسن نجمی اور سہیل احمد صمیم نے خصوصی شرکت کی۔ صائمہ جبین مہک نے بھی اپنا خوبصورت کلام محفل کی رونق بنایا۔ شہناز مزمل نے صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے محفل کو محبتوں کے ساتھ سمیٹا۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان ادب ورثہ کے بانی و سرپرست جمیل ارشد خطاط نے محفل رونق اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنا کلام بھی محفل کی رونق بنایا۔ سب مہمانان گرامی کو اعشائیہ دیا گیا۔ یہ خوبصورت محفل اردو بزم کے ستاروں میں رونق افروز رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题