کشمیر یوں کا درد ہے تو بھارت نواز سیاستدان اسمبلی اور بھارتی پارلیمنٹ سے مستعفی ہو جائیں ،سید علی گیلانی

Published on March 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments


سرینگر(یوا ین پی ) کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے سبکدوش چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر یوں کا درد ہے تو بھارت نواز سیاستدان اسمبلی اور بھارتی پارلیمنٹ سے مستعفی ہو جائیں۔گزشتہ روز حریت کا نفرنس(گ) کی مجلس شوری کا ایک غیر معمولی اجلاس زیرِ صدارت چیئرمین سید علی گیلانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک حقِ خودارادیت کے حوالے سے ریاست جموں کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قرار پایا گیا کہ مسئلہ کشمیر ایک حل طلب سیاسی مسئلہ ہے جس کے لئے حریت کا یہ فورم تمام تر پرامن ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے رواں جدوجہدِ آزادی کو جاری وساری رکھنے میں بھارت کے ارباب اقتدار یا فوجی طاقت کے کسی بھی دباو کو قبول نہیں کرے گا۔ اجلاس میں قرار پایا گیا کہ اقوامِ متحدہ کو ریاست جموں کشمیر کے عوام کی طرف سے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے پچھلے 70برسوں سے پیش کی گئی بے مثال قربانیوں کے تناظر میں اس معتبر عالمی ادارے کے سامنے تسلیم شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا آغاز کردے۔اجلاس میں بھارتی انتظامیہ اور افواج کی طرف سے ریاستی عوام پر بلالحاظ جنس وعمر روا رکھی گئی ظلم اور قتل وغارت گری کی کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان ہلاکت خیز کارروائیوں کو انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں قرار دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے نمائندہ وفد، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور ریڈکراس جیسے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ ریاست جموں کشمیر کے ستم رسیدہ عوام کو بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے نجات دلانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعال کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes