پی پی پی شہیدوں کی پارٹی ہے اس کی جڑیں عوام میں ہیں فریال تالپور 

Published on March 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 610)      No Comments

ٹھٹھہ( حمیدچنڈ) فریال تالپور کی ٹھٹھہ آمد کے موقع پر ٹھٹھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے پی پی پی کی طاقتور ایم این اے اور لیڈیز ونگ کی صدر فریال تالپورنے ہفتہ کے روز ٹھٹھہ میں مصروف وقت گذارا انھوں نے ٹھٹھہ کے دورے کے دوران وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال۔ پی پی پی لیڈیزونگ سندھ کی صدر شگفتہ جماٹی۔ ایم این اے مھرین بھٹو کے ہمراہ گھارو پہنچ کر سنیٹرسسئی پلیجو کے کزن اور ضلعی چیئرمین غلام قادرپلیجو کے بہتیجے کے انتقال پر تعزیت کی ۔ مکلی میں پی پی پی رہنما پیر غلام رحمانی کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ بعد میں پی پی پی ٹھٹھہ ضلع کے صدر صادق علی میمن کی آفیس میں پارٹی اجلاس کی صدارت کی انتخابات کے حوالے سے مشاورات کی قبل ازیں فریال ٹالپر نے مکلی میں سوہا ھاؤس پہنچ کر حافظ غلام محمد سوہو سے ملاقات کرکے ملکی سالمیت کیلئے دعائیں مانگی جبکہ فریال تالپور نے ٹھٹھہ کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر پی پی پی کارکنان اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی شھیدوں کی پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں مضبوط ہے آج کے دورے کا مقصد پی پی پی کارکنان کو بااختیار بنانا ہے آئیندہ کے انتخابات میں پی پء پی امیدواروں کو کامیاب کرانا ہے ذرائع کے مطابق فریال تالپورکے دورے ٹھٹھہ کا مقصد گھوڑاباری کے صوبائی حلقے کیئے راہھموار کرنی جس حلقے پر خود امیدوار ہے اور آئیندہ کے سیٹ اپ میں سندھ میں وزیر اعلی سندھ کی امیدوار ہے اس موقع پر سنیٹر سسئی پلیجو پی پی پی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن۔ جنرل سیکریٹری امتیازقریشی۔ سیکریٹری اطلاعات محمود عالم شاھ۔ سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو۔پی پی پی رہنما پیرغلام رحمانی۔ پی پی پی رہنما رسول بخش جاکھرواور دیگر پی پی پی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پولیس کا لاٹھی چارج
ٹھٹھہ( حمیدچنڈ) مکلی پولیس لائین اور کلچرل کامپلیکس ٹھٹھہ میں کانسٹیبل کی 2000 خالی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ دینے والے نوجوانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا ہے جس کی وجہ سے درجنون امیدوار لہولہان ہوگئے مشتعل نوجوان پولیس گردی کے خلاف سخت احتجاج کرکے سڑکوں پر نکل آئیں ہیں نوجوانوں کو جسمانی فٹنس کیلئے مکلی پولیس لائین طلب کیا گیا تھا لیکن ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوگئے جس پر پولیس اہلکاروں نے بے رحمانہ لاٹھی شروع کردی جس کے نتیجے میں درجنوں امیدوار لہولہان ہوگئے پولیس کے بے رحمانہ عمل کے خلاف کلچرل کامپلیکس کے سامنے جمع ہوکر شدید احتجاج کرنے لگیں اور دہرنہ دیکر قومی شاہرا کو بند کردیا ہے اس موقع نوجوان امیدواروں نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کیلئے اور نوکری دینے کیلئے طلب کرکے لاٹھیاں برسائی، گء ہے انھون نے انصاف کا مطالبہ کیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes