بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نوجوان کشمیری نسل ختم کرنے کے درپے ہے:خواجہ آصف

Published on April 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نوجوان کشمیری نسل کو ختم کرنے کے درپے ہے۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور وادی کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے 2 اضلاع میں آج 20 کے قریب کشمیریوں کوشہید کیا گیا، بھارتی قابض فوج نے 300 کشمیریوں کو زخمی اور5 گھروں کو تباہ بھی کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں بیٹے شہید کر دیئے گئے ہیں، کشمیری لاشیں گن رہے ہیں اور جوان جنازے اٹھا رہے ہیں جب کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیری نوجوان نسل کو ختم کرنے کے درپے ہے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا خون عالمی ضمیر کو جنجھوڑ رہا ہے اور پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy