اوکاڑہ پولیس کی جانب سے بلا جواز جھوٹے اور من گھڑت وقوعے بناکرصحافیوں پر مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں 

Published on April 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی ) پریس کلب کو پولیس کی جانب سے سیل کرنے پر اوکاڑہ پریس کلب کے عہدیداران، ممبران اور،حجرہ پریس کلب ،منڈی احمد آباد ،حویلی لکھا ،راجوال ،اوکاڑہ کینٹ گیمبر پریس کلب ،صدر گوگیرہ ، اے ایم سی ،پی یوجے ،ڈی یو جے سمیت مختلف صحافتی تنظیموں نے لاہور پریس کلب اور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا صحافیوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اوکاڑہ پولیس اور غنڈا گرد عناصر کے خلاف نعرے اور مطالبات درج تھے اوکاڑہ پریس کلب کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی تعریفی خبریں شائع نا کرنے اور پولیس کی ناقص کارکردگی دکھانے پر ڈی پی او نے روایتی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے آزادی صحافت میں مداخلت کی اور پریس کلب کو خود ساختہ وقوعہ بناکر سیل کروا دیا احتجاج میں لاہور پریس کلب کے عہدیداران اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور معروف اینکر پرسن امتیاز عالم نے بھی شرکت کی احتجاج کے دوران معروف اینکر پرسن امتیاز عالم،سابق صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں،پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صوبائی صدر عبدالرحمن بھٹہ، کالم نگار علامہ صدیق اظہراور اوکاڑہ پریس کلب کے صدر شہباز شاہین نے خطاب کے دوران کہا کہ اس حوالے سے بہت سی افواہیں گردش میں ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ پریس کلب کو سیل کرنے کے بعد اب بلا جواز جھوٹے اور من گھڑت وقوعے بناکرصحافیوں پر مقدمات درج کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے مقامی صحافیوں کو باقاعدہ دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں مقامی پولیس کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے معروف اینکر پرسن امتیاز عالم نے اس موقع پروزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے مطالبہ کیا کے صحافیوں کے جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے انہوں نے آزادی رائے کو یقینی بنانے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تمام صحافیوں نے وزیراعلی پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا صحافیوں نے نوٹس نا لینے کی صورت میں احتجاج کو پورے پاکستان میں پھیلانے کی کال دی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو فوری طور پر معطل کیا جائے انہوں نے اوکاڑہ کے صحافیوں کو یقین دہانی کروائی کہ لاہور پریس کلب اوکاڑہ کے صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی صحافی کے ساتھ کوئی ذیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے اپنے خطابات میں مزید کہا کہ اوکاڑہ پریس کلب کو فوری طور پر ڈی سیل کرکے اس میں پہلے سے کام کرنے والے صحافیوں کے حوالے کیاجائے جواس کے اصل حقدار ہیں اور پولیس کی مدد سے جن غنڈا گرد عناصر نے پریس کلب میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ ،اور کیمروں سمیت پریس کلب کا تمام اہم ریکارڈ چوری کرنے اور پریس کلب میں سرعام فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے پر سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme