شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی

Published on April 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت ناسازی کی بجائے ڈیوٹی جج محمد ارشد ملک نے کی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف، اپنی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ اتحادی جماعتوں کے رہنما میر حاصل بزنجو، محمود خان اچکزئی بھی پہلی بار احتساب عدالت آئے۔
ڈیوٹی جج محمد ارشد ملک نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت ناسازی کے باعث ریفرنس کی سماعت کی، عدالت نے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog