وزیر اعظم پروگرام کے تحت آئی بی اے سکھر کے 90 طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم

Published on October 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments

11
سکھر۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت منگل کے روز انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آ ئی بی اے) سکھر میں زیر تعلیم ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے 90 طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں۔ آئی بی اے آڈیٹوریم ہال میں پرائم منسٹر اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی بی اے سکھر کے ڈائریکٹر نثار احمد صدیقی نے کہا کہ ملک اور قوم کی ترقی کے لئے جدید تعلیم کا حصو ل ضروری ہے اور آج کے اس دور میں جدید ٹیکنالوجی کے بغیر تعلیم حاصل کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو لیپ ٹاپ کی مدد سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ریسرچ کرنے میںآسانی ہوگی۔ نثار احمد صدیقی نے طلباء و طالبات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ لیپ ٹاپ جیسی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم حاصل کرکہ ملک اور قوم کی خدمت کرنے میں اپنا کردر ادا کریں جس سے ہماری نوجوان نسل بھی ترقی کر ے گی۔ اس موقع پر آئی بی اے سکھر کے رجسٹرار انجنیئر زاہد حسین کھنڈ نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے، لیپ ٹاپ کے ساتھ ایوو اور وائی فائی کی سہولتیں بھی میسر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy