چیف جسٹس ثاقب نثار کا ریلوے میں 60 ارب کی کرپشن پر ازخودنوٹس ، وزیر ریلوے آئندہ سماعت پر طلب

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

لاہور(یواین پی)چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریلوے میں 60 ارب روپے کی کرپشن پر ازخودنوٹس لے لیا ، عدالت نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،سیکرٹری ریلوے اورارکان ریلوے بورڈ کو آڈٹ رپورٹس سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ افسران آئندہ سماعت پر 60 ارب کے نقصان کی وجوہات بتائیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کر لیا جائے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ بھارت کا وزیر ریلوے لالو پرساد ان پڑھ آدمی تھا لیکن ادارے کو منافع بخش بنایا،لالو پرساد کی تھیوری کو ہاروڈیونیورسٹی میں بڑھایا جاتا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمارے یہاں صرف جلسوں میں ریلوے کے منافع بخش ہونے کے دعوے کئے جاتے ہیں ، لیکن ریلوے کی اصل صورتحال مختلف ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بادشاہت تھوڑی ہے جس کاجو جی چاہے کرتا پھرے، عدالت نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سیکرٹری ریلوے اورارکان ریلوے بورڈ کو آڈٹ رپورٹس سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题