مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمارپارٹی چھوڑ گئے پی ٹی آئی میں‌شمولیت

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اختیار کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی اصولوں کی سیاست کرتا تھا اور پی آ ئی اے کی نجکاری کی بھی سب سے پہلے مخالفت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے مسائل پرہمیشہ آواز اٹھائی ،جب ن لیگ میں تھا تب بھی اصولوں کی سیاست کی۔جب پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی اخبارمیں کالم لکھ کراپنے خیالات کااظہارکرتاتھا۔
رمیش نے کہا کہ ن لیگ میں چودھری نثارایماندارشخص تھے ان کی عزت کرتا ہوں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے لیے رانا بھگوان داس کا نام تجویز کیا ،چودھری نثار نے بھی تجویز کی حمایت کی مگر نام صدیق الفاروق کا آیا۔رمیش کمار نے کہا کہ (ن) لیگ میں چوہدری نثارایماندارشخص تھے، ان کی عزت کرتا ہوں اور وہ کہتے تھے کہ آپ جیسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی قدر نہیں ہے۔انہوں نے چوہدری نثارکو تجویز دی کہ اگر قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے بعد کئی اورلوگ بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونگے۔انہوں نے اس بات کا دعوی بھی کیا کہ 26مئی کراچی میں تاریخ ساز جلسہ کر کے دکھائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes