چونیاں میں چار بچوں سے زیادتی اور قتل، مجرم سہیل شہزاد کو تین مرتبہ سزائے موت کا حکم

Published on December 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

لاہور: (یواین پی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چونیاں میں چار بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے سفاک مجرم سہیل شہزاد کو تین مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم سنا دیا ہے۔یہ فیصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال نے کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔ انہوں نے مجرم سہیل شہزاد کو اس کیس میں ایک مرتبہ عمر قید کی سزا بھی سنائی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم سہیل شہزادہ کے خلاف 23 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جبکہ مجرم کا 342 کا حتمی بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نے دلائل دیے۔ سیکیورٹی ایشوز کے باعث ملزم کا جیل ٹرائل کیا گیا۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رواں سال یکم اکتوبر کو بچوں کے قاتل مجرم سہیل شہزاد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے 2 اکتوبر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں اسے پیش کرکے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes