وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خانیوال ، راجن پور ، بہاولپور ،لیہ او ردیگر ا ضلاع کے ارکان ا سمبلی کا اجلاس مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے سابق صوبے کی بحالی کے حوالے سے دو قراردادیں پیش کر چکی ہے:شہبازشریف

Published on April 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments


لاہور(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہا ں خانیوال ، راجن پور ، بہاولپور ،لیہ او ردیگر ا ضلاع کے ارکان ا سمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستا ن مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور کے سابق صوبے کی بحالی کے حوالے سے دو قراردادیں پیش کر چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بہاولپور صوبہ کی بحالی اور جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے قراردادیں لانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی او رخوشحالی کے لئے ساتھ دینے والوں کو محسن سمجھتا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں جنوبی پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2008کے بعد ہر سال جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا گیاہے۔جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ بجٹ دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 2008 سے 2013تک جنوبی پنجاب کو مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ساڑھے27 فیصد سے زائد ترقیاتی بجٹ دیا ہے اور گزشتہ 5سال میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے لئے 37فیصد سے زائدترقیاتی بجٹ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنا روز گار سمیت حکومت پنجاب کی ہر سکیم میں جنوبی پنجاب کو 10فیصد کوٹہ دیا گیا۔جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچیوں کو 200سے بڑھا کر 1000روپے سکالر شپ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تصادم اور محاذ آرائی کی پالیسی سے گریز لازم ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ ، سردار اویس احمد خان لغاری ، محمد بلخ الرحمان ، عبدالرحمان خان کانجو، سینیٹر سعود مجید ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی،صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، ملک محمد احمد خان، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک، اسلم بودلا، افتخار نذیر، سردار آصف حسین مزاری ، صاحبزادہ فیض الحسن ، سید محمد ثقلین شاہ بخاری ،میاں نجیب الدین اویسی ، ارکان پنجاب اسمبلی میاں کاظم علی پیرزادہ، عامرحیات ہراج، چودھری کرم داد واہلہ، عرفان خان ڈاھا او رمسلم لیگی رہنما احمد علی اولکھ شامل تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes