بورےوالا،ڈکیٹی کی واردات میں مزاحمت پرایک شخص جان بحق

Published on January 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)ڈکیٹی کی واردات میں مزاحمت پرایک شخص جان بحق تفصیلات کے مطابق ​نواحی گاوں چک نمبر 301 ای بی میں ڈکیتی کی واردات ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔بورےوالا چک نمبر 301 ای بی کا رہائشی محمد اسلم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ احاطہ میں موجود تھا کہ دو نامعلوم مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر احاطہ میں داخل ہوئے اور لوٹنے کی کوشش کی جس پر محمد اسلم ولد جعفر حسین نے مزاحمت کر دی۔ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر محمد اسلم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔مقتول اسلم کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy