عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

Published on April 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کردی جبکہ یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیاہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پرپابندی ہوگی جس کا اطلاق یکم اپریل 2018 سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق وفاقی اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد سے منظور ترقیاتی سکیوں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہ کیے جائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی پابندی سے متعلق وزارتوں اور محکموں کوآگاہ کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکم نامہ آئندہ انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题