شجر کاری کا معاملہ ہمارے سنہر ے مستقبل سے جڑا ہوا ہے میاں عبدالرشید بوٹی

Published on September 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں عبدالرشید بوٹی نے کہا ہے کہ شجر کاری کا معاملہ ہمارے سنہر ے مستقبل سے جڑا ہوا ہے آ ج کی شجر کاری کل کی سرمایا کاری ہے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں ان کی دیکھ بھال کریں شجر کاری مہم میں پوری قوم حصہ لے ہر شخص اپنے حصے کا پودا لگائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیس پارک میں پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رائے محمد فاروق لدھیرا کھرل تحصیل صدر مسلم لیگ ق ،نائب صدر مسلم لیگ ق چوہدری مشتاق وڑائچ ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی ،ایس ڈی او فاریسٹ افتخار جنجوعہ بھی موجود تھے ۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب میاں عبدالرشید بوٹی نے کہا کہ وزیر علی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی صوبہ کو سر سبز و شاداب بنانے اور جنگلات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں ہم اس مہم میں وزیر اعلی پنجاب کے دست بازو بنیں گے اور صوبہ کو سر سبز و شاداب بنا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری ادارے جس محنت سے شجرکاری کر رہے ہیں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes