دنیا تیسری جنگ عظیم کے بالکل کنارے پر آگئی، امریکہ نے ایسا ’خفیہ ہتھیار‘چلا دیا کہ پوری دنیا خوف میں ڈوب گئی

Published on April 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی) روس کے ساتھ جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر امریکہ نے اپنا خصوصی طیارہ ’ ڈومز ڈے ‘ اڑادیا ہے، نیو کلیئر ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ جہاز بڑی جنگ کے وقت امریکہ کی افواج میں کمیونیکیشن کا کام کرے گا۔
شام کے مسئلے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی فضائیہ نے اپنا بوئنگ E-4B نائٹ واچ طیارہ ریاست انڈیانا کی ایئر بیس رائٹ پیٹرسن ایئر فورس بیس سے اڑا دیا ہے۔ دی نائٹ واچ جسے قیامت کے دن کے جہاز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، نیو کلیئر ٹیکنالوجی سے چلنے والا وار کمانڈ سنٹر ہے۔ جنگ کی صورت میں یہ طیارہ امریکہ کی چین آف کمانڈ کو باہم رابطے میں رکھنے کا کام کرے گا۔ پینٹاگون کے حکام نے طیارے کے اڑان بھرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات دینے سے انکار کردیا ہے۔
ڈومز ڈے طیارہ ان 10 ایمرجنسی طیاروں میں سے ایک ہے جو حالت جنگ میں فضا میں ہی محو پرواز رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنگ کی صورت میں صدر ٹرمپ اپنے ٹاپ جنرلز اور وزیر دفاع کے ہمراہ اس طیارے میں سوار ہوں گے۔امریکہ ان طیاروں کو ہروقت تیار رکھتا ہے کیونکہ تیسری جنگ عظیم کا طبل کسی بھی وقت بج سکتا ہے۔
ڈومز ڈے طیارے کی لمبائی 231 فٹ ہے اور اس میں 112 لوگ سوار ہوسکتے ہیں، یہ 150 گھنٹوں یعنی 6 دن تک لگاتار محو پرواز رہ سکتا ہے جبکہ نیوکلیئر جنگ آغاز کے کچھ ہی منٹ بعد ختم ہوجائے گی۔ اس طیارے کو تابکاری کے اثرات سے بچانے کیلئے الیکٹرومیگنیٹک پلس پروٹیکشن سسٹم لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسدی افواج کی جانب سے عام شہریوں اور بچوں پر کیمیائی حملے کے بعد امریکہ کی جانب سے شام پر میزائل حملے کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ روس نے اپنے اتحادی ڈکٹیٹر بشار الاسد کی ہر صورت مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ نے پیوٹن کو دھمکی دی ہے کہ امریکہ بہت جلد شام پر میزائل برسائے گااور یہ میزائل بہت جدید اور سمارٹ ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy