مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس،چیئرمین نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

Published on May 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ اگر چیئرمین نے معافی نہ مانگی تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزراء اور مجلس عاملہ کے ارکان نے شرکت کی۔نجی چینل کے ذرائع نجی چینل میں ذرائع کے حوالے سے اجلاس میں چیئرمین نیب کے نوازشریف پر منی لانڈرنگ کے الزام کی مذمت کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیب متعصب اور جانبدار ادارہ ثابت ہو چکاہے ، چیئرمین نیب نے معافی نہ مانگی تو قانونی آپشن موجود ہے۔نوازشریف نے چیئرمین نیب کی وضاحت کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پرانتقامی کارروائیاں قابل قبول نہیں ۔نیب کو ارکان کی دفادارین تبدیل کروانے کیلیے استعمال کیاجا رہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کی مذمت کی گئی اوران کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، نیب مقدمات اورچیئرمین نیب کے حوالے سے آئندہ کی سیاسی و قانونی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، نواز شریف
پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، آمروں کے دور میں بھی ایسا نہیں دیکھا جو آج ہورہا ہے۔(ن) لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ نے پارلیمانی بورڈ ، الیکشن سیل اور منشور کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题