برطانیہ میں نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 7.6فیصد کی ریکارڈ سطح تک گر گئی

Published on June 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

10
لندن ۔۔۔ برطانیہ میں نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 7.6فیصد کی ریکارڈ سطح تک گر گئی۔گزشتہ 20 کے دوران برطانوی نوجوانوں میں بے روز گاری کی یہ بلند ترین شرح ہے۔برطانوی محکمہ تعلیم کی جانب سے بدھ کو جاری ایک رپورٹ کیمطابق 2013کےّ خر تک تعلیمی سیکٹر کے علاوہ انگلینڈ میں سولہ سال سے اٹھارہ سال تک کے بے روز گار نوجوانوں کی تعداد 33,400ریکارڈ کی گئی ۔جو 1994کے بعد ملک میں نوجوانوں میں بے روز گاری کی بلند ترین شرح ہے۔ایجوکیشن سیکرٹری مائیکل گووے نے کہا کہ آج کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری تعلیمی اصلاحات حکومت کے طویل المدت اقتصادی منصوبے کو بڑھانے مدد فراہم کر رہی ہیں۔ رواں ماہ محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کیمطابق فروری سے اپریل تک برطانیہ میں بیروزگار افراد کی تعداد 2.16ملین ریکارڈ کی گئی جو کہ نومبر 2013 تا جنوری 2014کی تعدادسے161,000 کم ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme