ہزارے وال اوورسیز پاکستانی فورم کے زہر اہتمام جدہ میں یوم شہدائے ہزارہ کی برسی کا اہتمام

Published on April 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی )ہزارے وال اوورسیز پاکستانی فورم کے زہر اہتمام جدہ میں یوم شہدائے ہزارہ کی برسی کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب کے تمام شہروں سے بڑی تعداد میں ہزارے والوں نے شرکت کی ۔
تقریب کی صدارت فورم کے چیرمین اشفاق قریشی نے کی اور شرکہ نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ ن پی ٹی آئی اور ہزارہ سے منتخب اراکین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا مقرر کا کہنا تھا کے نواز شریف نے اپنے الیکشن کا آغاز مانسہرہ کے جلسے سے کیا تھا اور صوبہ ہزارہ کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت اپنی مدد پوری کرنے کو ہے لیکن صوبہ کا نام بھی نہیں لیا جا رہا اور پی ٹی حکومت نے بھی صوبائی اسمبلی میں بل کا ڈرامہ کیا اور الیکشن میں صوبے کے نام پر ووٹ لیا لیکن صوبہ تو دور کی بات آج تک صوبائی گورنمنٹ نے تحریک میں شہد ہونے والوں کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی آئندہ الیکشن میں ووٹ اس کو دیا جائے گا جو پہلے حلف اٹھائے گا کے الیکشن کے بعد سب سے پہلے صوبہ ہزارہ کے لیے اسمبلی میں آواز اٹھائے گا ہزارہ کے اراکین جنوبی پنجاب والوں سے سبق سیکھیں اور فوری صوبے کے قیام تک استعفے دیں کیونکہ صوبہ ہزارہ وقت کی ضرورت ہے اور ہزارے والوں کی شناخت ہے اور شہد ہونے والوں کا خون رنگ ضرور لے گا ایک نہ ایک دن
پروگرام کے آخر میں تحریک صوبہ ہزارہ میں شہد ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور تقریب سے فورم کے صدر فورم نورالحسن گجر ،وائس چئیرمین چوہدری دلپزیر ،حافظ وسیم ،سلیم گجر ،رفیق خان ،شاہجہان قریشی ،سردار رفیق،ملک عارف اور امتیاز قریشی نے بھی خطاب کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes