زیر سمندر کیبل میں سنگین خرابی، پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر

Published on October 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا، یورپ سب میرین کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی، متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرہ میں کیبل کی خرابی کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں انٹرنیٹ فراہمی کیلئے استعمال ہونے والی زیر سمندر کیبل میں سنگین خرابی ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ 40 ٹیرا بائیٹ کی اہم ترین کیبل متحدہ عرب امارات کے علاقے فجیرا کے قریب خراب ہوئی جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہو گئی، دیگر کئی ممالک کے انٹرنیٹ صارفین بھی سست انٹرنیٹ کی شکایت کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes