حبیب آباد بلوکی میں شارٹ سرکٹ سے جہیز سمیت گھر کا سار ا سامان جل کر خاکستر

Published on April 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

حبیب آبا(یواین پی)حبیب آباد بلوکی میں شارٹ سرکٹ سے جہیز سمیت گھر کا سار ا سامان جل گیا غریب خاندان کھلے آسمان تلے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کی آبادی بلوکی چکنمبر 30کے رہائشی محمد رفیق کے اہل خانہ گھر آرام کر رہے تھے کہ اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ آگ بھڑک اٹھی اہل خاں ہ اور محلہ داروں کی آگ بجھانے تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں اور پل جھپکتے ہی واحد مکان میں بیٹی کے جہیز سمیت زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی اس افسوناک واقعہ میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ معجزانہ طور پر قر آن مجید کے نسخے محفوظ رہے ۔ مثاترہ خاندان اور اہل دہیہ نے حبیب آباد پریس کلب کے وفد سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ یہ خاندان نہایت غریب ہے اور بیٹی کے جہیز کا سامان اور دیگر گھریلو ضروریات زندگی کا تام سامان آگ کی نظر ہو گیا ہم ضلعی چیئرمین رانا سکند حیات خاں اور مخیر حضرات سے اپیل کر تے ہیں کہ اس گھر کی مد د کی جائے ۔ 
حبیب آباد واپڈہ اہلکاروں کی مبینہ غفلت بیس روز سے خراب ٹرانسفارمر کو بغیر رشوت ٹھیک کرنے سے انکار
حبیب آبا(یواین پی)حبیب آباد واپڈہ اہلکاروں کی مبینہ غفلت بیس روز سے خراب ٹرانسفارمر کو بغیر رشوت ٹھیک کرنے سے انکار اہل دہیہ شدید پریشان لیسکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کے نواحی گاؤں گگہ چک نمبر 29 میں پچھلے بیس روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے بجلی کی سپلائی بند ہے جس سے طلبہ ،کسان ،اور گھریلو صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں سب ڈویژن رورل پتوکی کے اہلکارر رشوت لینے کے باوجود ٹرانسفارمر ٹھیک کروانے سے انکاری ہیں جبکہ اہل دہیہ سے مزید رقم کا تقاضہ کر رہے ہیں اس بابت جب ایس ڈی او سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں موقف دینے سے انکار کر دیا عوام نے حبیب آبا د پریس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ موسم گرما کے آغاز میں ہی ایک تو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے جینا دوبھر کر رکھا تھا اوپر سے بیس دن ہو گئے ٹرانسفارمر خراب ہوئے واپڈ ہ اہلکار ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہمارا لیسکو چیف سے مطالبہ ہے کہ وہ ہماری بجلی کی سپلائی کو ممکن بنانے کا حکم صادر فرماتے ہوئے کر پٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کر یں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes