سپریم کورٹ :شریف خاندان کی اتفاق شوگر مل کی واپسی منتقلی کیخلاف اپیل خارج

Published on April 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی اتفاق شوگر مل کی واپس منتقلی کیخلاف اپیل خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے شریف خاندان کی اتفاق شوگرمل کی منتقلی کیخلاف اپیل کی سماعت کی ،عدالت نے اپیل سلمان اکرم راجاکے پیش نہ ہونے پرخارج کر دیواضح رہے کہ شریف خاندان نے ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کررکھی تھی،ہائیکورٹ نے شوگر ملیں واپس منتقل کرنے کاحکم دیاتھا۔چیف جسٹس آف پاکستا ن ریمارکس نے ریمارکس دیئے کہ غلط بیانی پرتوہین عدالت کی کارروائی کرنی ہے یانہیں دیکھ لیتے ہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے کہاجاتارہاشوگرملیں نہیں پاور پلانٹ ہیں،لیکن اصل مقصد شوگرمل لگاناتھا۔چیف جسٹس نے وقاص شوگر ملز کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب کیس کی تیاری کی ہے یانہیں؟،لگتا ہے تیاری نہیں کی بے چارگی سے کہہ رہے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے درخواست گزار کے وکیل اعتزاز احسن سے استفسار کیا کہ اعتزاز صاحب! کیس آگے کس تاریخ پر لے جائیں؟۔تاہم عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کردی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题