مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت، نہتے کشمیریوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گاافضل بٹ

Published on April 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہمارے اولین ترجیحات کا حصہ ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت، نہتے کشمیریوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر پر مصالحت کا کردار اد ا کرنا چاہئے۔پیر کے روز پاک کشمیر یکجہتی کونسل کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کے اعزار میں پی ایف یوجے کے صدر منتخب ہونے پرنیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ”استقبالیہ تقریب“ کا اہتمام کیا گیا تھا۔تقریب میں پاک کشمیر یکجہتی کونسل کے چیئرمین عبدالماجد ارشاد، پی پی پی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آزاد کشمیر شائستہ رضا، ایڈوکیٹ نبیلہ شاہ،حریت رہنمامنظورحسین سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات شریک نے شرکت کیں۔پی ایف یو جے کے صدر کاکہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ عقیدت کا رشتہ ہے،تحریک آزادی کشمیر زور شور پر ہے برہانی وانی جیسے نوجوان کشمیر میں بے شمار ہے ہر نوجوان برہان وانی، پی ایف یو جے کی فلیٹ فارم سے کشمیر ی عوام کی حق خود اردیت کے لئے آواز بلند کریں گے۔ان کاکہناتھاکہ راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس، پاکستان یونین فیڈرل آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب اسلام آبادکی جانب سے پاک کشمیر یکجہتی کونسل، حریت رہنماؤں سمیت سماجی وسیاسی شخصیات کا استقبالیہ پروگرام منعقد کرنے پر دلی شکریہ ادکرتا ہوں۔مقررین نے کہاکہ افضل بٹ پورے پاکستان کے صحافیوں کے قائدہیں۔ ان کامزید کہنا تھاکہ صحافیوں کے حقوق کے علمبردار، حق کی آوازکے ساتھ وہ ایک باصلاحیت بھی لیڈرہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes